بھارتی ذرائع ابلاع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 31 اگست کو دعوت پر چین کا دورہ کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے آٹھ اگست کو کہا کہ چین 31 اگست سے یکم ستمبر کو شہر تھیان جن میں شنگھائی تعاون تنطیم کی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ چین بھارتی وزیراعظم مودی کی ایس سی او سمٹ میں شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ترجمان نے اعتماد ظاہر کیا کہ مختلف فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے ایس سی او اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگی، جو زیادہ متحد، زیادہ تعاون، زیادہ متحرک اور زیادہ کامیاب ہوگا۔