• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا جی سیون کی ہانگ کانگ ایس اے آر پولیس پر تنقید کو بے جا قرار دیتے ہوئے شدید عدم اطمینان کا اظہار

    (CRI)2025-08-12

    اطلاعات کے مطابق جی سیون کے رکن ممالک اور ان سے وابستہ رکن ممالک نے حال ہی میں ہانگ کانگ ایس اے آر پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں نام نہاد "ہانگ کانگ پارلیمنٹ" کی غیر قانونی انتخابی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے حوالے سے ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے عمل کو بدنام کیا گیا ہے۔

    11 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے اس حوالے سے کہا کہ جی 7 کے رکن ممالک اور متعلقہ مغربی ممالک اور اداروں نے ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت کے قانون نافذ کرنے والے اقدامات پر بے جا تنقید کی ہے اور چین اس پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ پولیس نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کے مطابق چین مخالف عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والی کارروائیاں کیں ، جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی عمل کے مطابق ہیں ، اور معقول، قانونی، جائز اور ضروری ہیں ۔

    زبان