امریکی صدر ٹرمپ 15 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جب کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی یونین کے نمائندوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لئن جیئن نے 12 اگست کو کہا کہ چین بحران کے پرامن حل کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور یوکرائنی بحران کے سیاسی حل کو آگے بڑھانے کے لیے روس اور امریکا کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ تمام فریقین اور اسٹیک ہولڈرز مناسب وقت پر امن مذاکرات میں شرکت کریں گے اور جلد از جلد ایک منصفانہ، دیرپا، پابند اور متعلقہ فریقوں کے لئے قابل قبول امن معاہدے تک پہنچیں گے۔