• صفحہ اول>>سیاست

    چین کا بحیرہ احمر کے آبی راستے کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور مسئلہ یمن کے سیاسی حل کو فروغ دینے پر زور

    (CRI)2025-08-13

    اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے بارہ اگست کو سلامتی کونسل کے یمن کے مسئلے پر منعقدہ کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ بحیرہ احمر کے آبی راستے کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کو فروغ دیا جائے۔

    گنگ شوانگ نے کہا کہ اس وقت یمن میں سیاسی جمود برقرار ہے، سلامتی کی صورتحال نازک ہے اور انسانی بحران سنگین ہے۔ اسرائیل اور یمن کے حوثی مسلح دستوں کے ایک دوسرے پر حملوں کی وجہ سے بحیرہ احمر کی صورت حال اب بھی کشیدہ ہے۔ بین الاقوامی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ یمن کے مسئلے کا جلد از جلد سیاسی حل ہو سکے اور بحیرہ احمر کی صورت حال جلد پرامن اور مستحکم ہو۔

    گنگ شوانگ نے کہا کہ بحیرہ احمر کے آبی راستے کی سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا۔ جولائی میں حوثی مسلح گروپ نے دو تجارتی جہازوں پر حملہ کیا جس میں جانی نقصان ہوا، چین نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چین حوثی مسلح گروپ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کے آبی گزرگاہ کے حق کا احترام کریں اور تجارتی جہازوں پر حملوں کو روکیں۔ بحیرہ احمر کے آبی راستوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہیے، بشمول بحری عملے سمیت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔ ساتھ ہی یمن کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا بھی احترام کیا جانا چاہیے۔

    زبان