• صفحہ اول>>سیاست

    چین نے ایشیائی ممالک کی فاشزم کے خلاف جدوجہد کو فعال طور پر سپورٹ کیا  ہے،عالمی سروے نتائج

    (CRI)2025-08-13

    سی جی ٹی این نے دوسری جنگ عظیم کے تاریخی تناظر اور چین کے عالمی کردار سے متعلق ایک عالمی سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس سروے میں دنیا کے 40 ممالک سے 11,913 افراد نے حصہ لیا ، جس میں اہم ترقی یافتہ ممالک سمیت گلوبل ساوتھ کے ممالک شامل تھے۔

    سروے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان کو چھوڑ کر دیگر 39 ممالک میں، 54.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ چین دوسری جنگِ عظیم کا اہم ایشیائی محاذ جنگ تھا۔ 50.8 فیصد کا ماننا تھا کہ چین نے ایشیائی ممالک کی فاشزم کے خلاف جدوجہد کو فعال طور پر سپورٹ کیا، جبکہ 54.1 فیصد نے عالمی فاشزم مخالف جنگ میں چین کی جانب سے بھاری قربانیوں اور کردار کو تسلیم کیا۔

    عالمی سطح پر، 64.4 فیصد جواب دہندگان نے جاپانی حکومت کی جانب سے "یاسوکونی شرائن "کے دوروں کی مخالفت کی۔ 55.3 فیصد نے جاپان پر تاریخی ذمہ داری سے منہ موڑنے پر تنقید کی، 65.2 فیصد نے جاپان کی جانب سے تاریخ کی نصابی کتابوں میں تحریف کی مخالفت کی، اور 65.7 فیصد نے جاپانی حکومت سے متاثرہ ممالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

    عالمی جواب دہندگان میں سے 63.9 فیصد کا خیال تھا کہ امریکہ جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے عالمی نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا فریق ہے، لیکن اب اس کا اپنا رویہ اسی عالمی نظام کو تباہ کر رہا ہے جو اس نے خود تعمیر کیا تھا۔ 58.9 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ امریکہ موجودہ عالمی نظام اور عالمی گورننس کا سب سے بڑا تخریب کار بن چکا ہے۔

    زبان