13 اگست کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی زیر صدارت ہونے والے لانکانگ میکونگ تعاون پر وزرائے خارجہ کے دسویں اجلاس اور چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی غیر رسمی ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لانکانگ میکونگ تعاون چین، کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کے درمیان مشترکہ تعمیر، مشاورت اور اشتراک کے لیے ایک نئے علاقائی تعاون کا میکانزم ہے۔رواں سال اس میکانزم کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین کو امید ہے کہ موجودہ اجلاس کے ذریعے وہ میکانگ ممالک کے ساتھ تعاون کی کامیابیوں کا جائزہ لےگا، کامیاب تجربات کا تجزیہ پیش کرے گا، میکانزم کے مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی کرے گا تاکہ خطے میں لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے مزید استحکام اور نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ایک غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی جس میں علاقائی صورتحال اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کاررائیوں سمیت مشترکہ تشویش کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔