13 اگست کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورچینی وزیر خارجہ وانگ ای 14 سے 15 اگست تک چین کے صوبہ یوں نان کے شہر آن نینگ میں لانکانگ میکونگ تعاون پر وزرائے خارجہ کے 10 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے دوران چین، لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی ہوگی۔