• صفحہ اول>>سیاست

    اعلی ترقیاتی معیار  کی کہانیاں سبز خوشحالی کی جانب سفر :کاربن کے اخراج اور آلودگی میں کمی  کے لیے کوششوں میں ہم آہنگی ، سبز ترقی کا حصول اور اقتصادی ترقی کا فروغ

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-15

    15 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) اعلی معیار کی ترقی ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کا بنیادی ہدف ہے اور اس کے حصول کے لیے سبز، کم کاربن ترقی کو فروغ دینا ضروری ہے۔کاربن کے اخراج اور آلودگی کو کم کرنے نیز سبز ترقی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں، عملی تجربے کو بڑھاتی ہیں اور ماحولیاتی تمدن کی مکمل سمجھ بوجھ کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ حکمت عملی چین کی حکومت اور ماحولیاتی تمدن کے لیے ایک اہم سٹریٹیجک اقدام اور رہنما اصول ہے، جو ایک نئے دور میں خوبصورت چین کی تعمیر نیز انسانوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کی راہ متعین کرتی ہے۔

    چین کے وزیرٰ ماحولیات و ماحول ، حوانگ رن چیو کہتے ہیں کہ صاف پانی اور سبز پہاڑ ماحولیاتی تحفظ اور اقتصادی ترقی میں ہم آہنگی کی نمائندگی کرتے ہیں، یہ عناصر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تمدن کے نظریے کی رہنمائی میں، چین کوتنظیمی سوچ اپنانی چاہیے، اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے اور ماحولیات و ماحول کی تحفظ کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

    ماحولیاتی بہتری میں اہم پیش رفت ۔

    حوانگ رن چیو نے نشاندہی کی کہ آلودگی کے خلاف کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں آج کے اسٹیل پلانٹس، خاص طور پر وہ پلانٹس جن میں انتہائی کم اخراج کا نظام ہے، ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں،جس کے نتیجے میں آسمان زیادہ نکھرا ہوا، پانی زیادہ شفاف، اور ساحلی علاقے زیادہ سرسبز ہو گئے ہیں اور یہ تبدیلی سب کو نظر آرہی ہے۔

    شوگانگ چیان آن آئرن اینڈ سٹیل کارپوریشن لمیٹڈ ( تصویر : ین شیاو لونگ)

    شوگانگ چیان آن آئرن اینڈ سٹیل کارپوریشن لمیٹڈ ( تصویر : ین شیاو لونگ)

    آج ،شوگانگ چیان آن آئرن اینڈ سٹیل کمپنی کے پلانٹ کو دورہ کریں تو عمدہ سڑکوں، سبزے اور نکھرے نیلے آسمان کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی نگرانی کے متعدد آلات ایک جدید ماحولیاتی پارک جیسا احساس دلاتے ہیں۔ جدت طرازی نے بلاسٹ فرنس کی ٹیکنالوجی میں "گرین مومینٹم" پیدا کیا ہے۔ شوگانگ چیان آن آئرن اینڈ سٹیل کمپنی ملک میں انتہائی کم اخراج کے معیار پر پورا اترنے والی اولین کمپنی تھی اور عالمی سطح پر اپنے شعبے میں کمپنی نے اس پورے عمل میں انتہائی کم اخراج کے طریقہ کار کی ابتدا کی۔ اس کی غیرمعمولی ماحولیاتی کارکردگی نے اسے بہت سے معروف آٹومیکرز کے لیے پسندیدہ سپلائر بنا دیا ہے۔

    ماحولیاتی نظم و نسق میں جاری جدیدیت کا عمل

    حوانگ رن چیو بتاتے ہیں کہ گندے پانی کے دریاوں میں اخراج اور آلودہ آبی ذخائر کی صفائی اور بحالی کی کوششوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔مقامی حکام ماحولیاتی بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا رہے ہیں جس سے دریاؤں اور جھیلوں کی خوبصورتی اور ان کے پانی کے معیار میں اضافہ ہوا ہے۔

    دریائے تائیپو کے صاف پانی اور سرسبز کناروں کا دلکش منظر ( تصویر : وو ہنگ شوان)

    دریائے تائیپو کے صاف پانی اور سرسبز کناروں کا دلکش منظر ( تصویر : وو ہنگ شوان)

    دریائے تائیپو ، تائیپو طاس میں ایک بڑی مصنوعی آبی گزرگاہ ہے جو جیانگ سو، جی جیانگ اور شنگھائی کو ایک دوسرے سے منسلک کرتا ہے ۔ اس دریا کے کنارے جیانگ سو کا گاوں فینہو وان، جی جیانگ کا گاوں ہوبن اور شنگھائی کا گاوں شن چی آباد ہیں۔ 2018 میں، دریائے یانگزی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو قومی حکمت عملی بنایا گیا ، جس میں جیانگ سو، جی جیانگ، اور شنگھائی نےدریا ئے تائیپو کی نگرانی کا ایک مشترکہ نظام تشکیل دیا۔ تینوں گاوں کے پارٹی سیکرٹریز نے 'صوبائی شراکت داری' اور پارٹی کے زیرٰ انتظام ماحولیاتی حلقہ " تشکیل دیا۔ آج نہ صرف دریائے تائیپو کا پانی صاف و شفاف ہے اور اس کے کنارے سرسبز ہیں بلکہ یہاں 200 سے زائد انٹرپرائزز موجود ہیں، جو رہائشیوں کو قدرتی ماحول کی تازگی کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر اچھی ملازمتوں کے ذریعے جدید زندگی کی سہولیات سےلطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کررہی ہیں اور یہ دریا علاقے کے لیے " دریائے راحت " بن گیا ہے ۔

    "صاف پانی اور سرسبز پہاڑ قیمتی اثاثے ہیں" کا اصول اہمیت رکھتا ہے۔

    حوانگ رن چیو نے روایتی چینی ثقافت میں ،حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور استفادے کے حوالے سے گہری سمجھ بوجھ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی ترقیاتی معیار میں لوگوں کو ترجیح دینا ،بنیادی نکتہ ہوتا ہے جو انسانی ترقی اور سماجی پیشرفت کو فروغ دیتا ہے لیکن ساتھ ہی قدرت کا احترام اور اس کا تحفظ بھی پیش نظر رہتا ہے کیونکہ اس کے مقاصد میں حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور ماحولیاتی نظام میں مثبت پیش رفت کے لیے معاونت کرنا بھی ہے۔

    شمال مغربی چین کے صوبے چنگ ہائی کے علاقے کھ کھ شیلی (انگریزی نام حوہ شل) میں پائے جانے والے تبتی ہرن (تصویر : ہوانگ فو وان لی )

    شمال مغربی چین کے صوبے چنگ ہائی کے علاقے کھ کھ شیلی (انگریزی نام حوہ شل) میں پائے جانے والے تبتی ہرن (تصویر : ہوانگ فو وان لی )

    دریائے یانگزی، دریائے زرد اور دریائے لانسانگ جہاں سے پھوٹتے ہیں ہیں، وہاں چنگ ہائی -تبت سطح مرتفع کا وہ علاقہ واقع ہے، جسے ' ممنوع برائے حیات ' کہا جاتا تھا۔ یہ علاقہ جسے چینی زبان میں، کھ کھ شیلی جب کہ انگریزی زبان میں میں حوہ شل کہا جاتا ہے یہاں لوگوں کا ایک مخصوص گروہ اس علاقے اور اس میں آباد تبتی ہرنوں کی حفاظت کرتا ہے۔ ٹسدبنگ ردوجے انہی محافظوں میں سے ایک ہے، وہ سونام درگئے کے حفاظتی اسٹیشن پر فرائض سر انجام دیتا ہے اور اسے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی نگرانی میں ، تبتی ہرنوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر فخر ہے۔

    سبز انقلابی تبدیلی کے اہم نتائج

    حوانگ رن چیو نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے، آلودگی کو ختم کرنے، سبز ترقی کے حصول ، معیاری ترقی اور مؤثر ماحولیاتی نظم و نسق کے لیے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تمدن کی تشکیل ، انسانیت کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ ہم سب ایک سبز سیارے کا خواب دیکھتے ہیں۔ ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی سے لڑنے کے لیے تمام قوموں کی یکجہتی اور اجتماعی عمل کی ضرورت ہے؛ کوئی بھی ملک اس پر تنہا کام کر کے نتائج نہیں حاصل کر سکتا ہے۔

    چین کے شمالی منگولیا خود اختیار علاقے کے دالاد بننر میں ایک فوٹو وولٹک پاور جنریشن ایپلیکیشن بیس۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وئی قنگ چھنگ)

    چین کے شمالی منگولیا خود اختیار علاقے کے دالاد بننر میں ایک فوٹو وولٹک پاور جنریشن ایپلیکیشن بیس۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/وئی قنگ چھنگ)

    چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں اوردوس کی ایجن حورو بننر چراگاہوں میں ، توانائی کی طرف منتقلی کا منظر قابل دید ہے، جہاں ایک طرف سورج کی روشنی میں چمکتے ہوئے سولر پینلز کی قطاریں ہیں تو دوسری طرف سفید پون چکیاں ایک دلکش قدرتی ماحول میں جدید ٹیکنالوجی کی ہم آہنگی کی شاندار مثال پیش کر رہی ہیں۔ ایک وقت میں "بھیڑوں ، کوئلے، قیمتی دھاتوں اور گیس" کے لیے مشہور اوردوس ، اب "زیرو کاربن سٹی " بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

    آج ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، ایسے میں ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ زمین زندہ رہے، اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ جب ہم صاف پانیوں اور سبز پہاڑوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے ایک ماحولیاتی تمدن تشکیل دینے کے لیے متحد ہو جائیں ۔

    زبان