20 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)کاشغر میں ،پاکستان کے گلگت بلتستان کے ہنزہ چیمبر آف کامرس کے چیئرمین ندیم عالم نے چین اور پاکستان کے درمیان کاروباری مواقع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ، چین-پاکستان اقتصادی راہداری نے ہمیں ایک مثالی ، مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ ہمیں وسیع مواقع پر توجہ دینی چاہیے، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قابل عمل اقدامات تجویز کرنے چاہئیں اور دونوں ممالک کے کاروباری شعبوں کے لیے آپشنز کو بڑھانا چاہیے ۔ اس سے جس سے دو طرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
کاشغر میں، سنکیانگ کاشغر-وسطی و جنوبی ایشیائی تجارتی اجناس کے 15ویں میلے کے ساتھ ہی ،پاکستان میچ میکنگ میٹنگ اورسی پیک تجارتی مذاکرات کا انعقاد بھی ہوا۔ اس موقع پر چین اور پاکستان کے کاروباری شعبے سے وابستہ افراد نے ترقی کے مواقع کو بانٹنے اور تبادلے و تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان کی گرین انیشیٹوز (پرائیویٹ) لمیٹڈ ک ایک جدید زرعی کمپنی ہے ۔ کمپنی کے سی ای او شاہد نذیر بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دورہِ سنکیانگ کے دوران زراعت میں ڈرون کا استعمال دیکھا اور اس کے بعد اس ٹیکنالوجی کو پاکستان میں بھی متعارف کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم باہمی صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کی امید رکھتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں کاشغر کے ،پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت کے حجم میں سال بہ سال 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس ایونٹ میں تجارت، لاجسٹکس، زراعت، سیاحت، نئی توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبے توجہ کا مرکز رہے اور اس سے چین -پاکستان اقتصادی راہداری کے تعاون کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے عملی اور موثر تعاون کا ایک پلیٹ فارم میسر ہوا ہے۔
پاکستان گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او عمر فاروق حیات کے مطابق ، ثقافتی تبادلے اور سیاحت ،دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اہم شعبے بنتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے میں ذرائع نقل و حمل، بنیادی انفراسٹرکچر اور ویل نیس ٹورازم کے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، جس کا مقصد دونوں جانب سیاحتی صنعت کو مزید ترقی دینا ہے۔
چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کاشغر ریجنل کمیٹی (چائنا چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس، کاشغر چیمبر آف کامرس) کے صدر لیو یوان کے مطابق، اس ایونٹ میں تعاون کے 12 منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔ لیو یوان کا کہناتھا کہ اس وقت کاشغر میں 200 سے زائد غیر ملکی تجارتی کمپنیز ہیں جو پاکستانی مارکیٹ سے منسلک ہیں اور 56 پاکستانی کمپنیز کاشغر میں اپنے قدم جما چکی ہیں۔