• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ کی شی زانگ خوداختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

    (CRI)2025-08-21
    شی جن پھنگ کی شی زانگ خوداختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت

     21 اگست کی صبح ،چین کے شی زانگ خود اختیارعلاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب لہاسا میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی اورشی زانگ خوداختیار علاقے میں تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 20،000 کارکنوں اورمقامی لوگوں کے ساتھ شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین اور مرکزی وفد کے سربراہ وانگ حو نینگ نے شی زانگ خود اختیارعلاقے کو شی جن پھنگ کی تحریر کردہ مبارکباد کی تختی پیش کی، جس پر لکھا ہوا ہے " چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی مل کر تعمیر کی جائے اور خوبصورت شی زانگ کا نیا باب رقم کیا جائے"۔

    زبان