• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    شی زانگ میں، روایتی تبتی ملبوسات تیار کرنے کے ماہر ،جو اس فن کے نمائندہ وارث بھی ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-21
    شی زانگ میں، روایتی تبتی ملبوسات تیار کرنے کے ماہر ،جو اس فن کے نمائندہ وارث بھی ہیں
    15 اگست 2025 ۔ چین کے شی زانگ خود اختیارعلاقے کے دارالحکومت لہاسا میں ، شولدو پال روایتی دستکاری کے سکول کے سامنے لوسانگ مونلم ، اپنے تیار کردہ روایتی تبتی لباس کے ساتھ تصویر کھنچوا رہے ہیں۔ (شنہوا/جی مے دورجے)

    21 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔

    روایتی تبتی ملبوسات کئی اقسام اور انداز کے ہیں اور ان میں سے ، لھاسا کے ملبوسات اپنی لمبائی ، کھلی اور لمبی آستینوں ، شوخ رنگوں اور چمکدار آرائش کی وجہ سے منفرد اور نمایاں ہیں۔ یہ ملبوسات نہ صرف تبت کے لوگوں کی جمالیاتی حس کا اظہار ہیں بلکہ ان کے ماحول اور طرز زندگی سے منسلک ہیں۔ 2018 میں، لھاسا کے ملبوسات شی زانگ خود اختیارعلاقے کے غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیے گئے تھے۔

    شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں، لوسانگ منلم اپنے شاگردوں کو لہاسا ملبوسات تیار کرنے کی تربیت دیتے ہیں۔ 1965 میں باشوئی کاؤنٹی میں پیدا ہونے والےلوسانگ 13 سال کے تھے جب انہوں نے سلائی کا کام سیکھنا شروع کیا۔ 1983 میں، وہ ملبوسات تیار کرنے کی باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے لہاسا گئے ۔ تعلیم کے حصول کے بعد وہ ایک دستکاری سکول میں استاد بن گئے، جہاں انہیں تبت کے مختلف علاقوں کے ملبوسات کی خصوصیات جاننے اور انہیں بنانے کی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا۔ وہ بتاتے ہیں کہ اس دور میں ان ملبوسات کے انداز اور رنگوں میں بہت یکسانیت تھی۔ ملبوسات کے حوالے سے نت نئے تجربات نے انہیں تمام اقسام کے تبتی لباس تیار کرنے کا ماہر بنا دیا۔ 2019 میں، لوسانگ منلم کو لہاسا ملبوسات تیار کرنے کی تکنیک کا نمائندہ وارث قرار دیا گیا جب کہ 2022 میں، انہیں لہاسا کے فنون اور دستکاری کے ماسٹر کا خطاب بھی دیا گیا۔

    گزشتہ 40 سالوں میں، لوسانگ منلم نے خود کو اس فن کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ 60 سالہ لوسانگ نے ایک سو سے زائد شاگردوں کو اس فن کی تربیت دی ہے، اس کے علاوہ وہ تبتی لباس پر نصاب مرتب کرنے اور ڈیٹا بیس قائم کرنے میں بھی مصروف رہے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی سے، نوجوان ڈیزائنرز اب غیر مادی ثقافتی ورثے کو جدید جمالیات کے ساتھ ضم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    3 جنوری 2025 ،لہاسا میں ، سالِ نو کی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ فیشن شو میں ماڈل نے روایتی تبتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    3 جنوری 2025 ،لہاسا میں ، سالِ نو کی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ فیشن شو میں ماڈلز روایتی تبتی لباس پیش کر رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، لہاسا میں اپنے ایک گریجویٹ ہونے والے شاگرد کی دکان میں ، لباس کی تیاری کی تفصیلات سمجھا رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں اپنے گھر میں کتاب کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں قائم شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں اپنے شاگردوں کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    5جنوری 2025 ،لہاسا میں منعقدہ فیشن کلچر ویک میں ننھے ماڈلز روایتی تبتی لباس پیش کر رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    5 جنوری 2025 ،لہاسا میں منعقدہ فیشن کلچر ویک میں ماڈلز رنگا رنگ روایتی تبتی لباس پیش کر رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا کے ایک چائے گھر میں اپنی گریجویٹ شاگرد کے ساتھ ان کے کام کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    3جنوری 2025 ،لہاسا میں ، سالِ نو کی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ فیشن شو میں ماڈلز روایتی تبتی لباس کو لوگوں کے سامنے پیش کر رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں قائم شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں تیار شدہ ملبوسات کی سلائی کے معیار کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    5جنوری 2025 ،لہاسا میں منعقدہ فیشن کلچر ویک میں ننھی ماڈل رنگا رنگ روایتی تبتی لباس میں ملبوس ہے ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں قائم شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں لباس کی تیاری سے پہلے کاغذ پر بنائے گئے خاکے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں قائم شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں لوسانگ منلم اور ان کے شاگردوں کے تیار کردہ ملبوسات ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں قائم شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں لباس کی تیاری سے پہلے کاغذ پر بنائے گئے مختلف خاکے جن میں تیاری کی تکنیک کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں قائم شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں تیار شدہ ملبوسات جائزہ لے رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں قائم شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں لوسانگ منلم اور ان کی شاگرد ملبوسات کی تیاری سے پہلے کپڑے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا کے شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں شاگردوں کو پیمائش کرنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں اپنی ایک گریجویٹ ہونے والی شاگرد کی حوصلہ افزائی کے لیے اس کی دکان میں موجود ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    3جنوری 2025 ،لہاسا میں ، سالِ نو کی سرگرمیوں کے حوالے سے منعقدہ فیشن شو میں ماڈلز مختلف انداز کے روایتی تبتی لباس پیش کر رہے ہیں ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں اپنے شاگردوں کو سلائی کی تکنیک کی تفصیلات ، عملی طور پر سمجھا رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا کے شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں اپنی شاگرد کو کپڑا کاٹنے کا طریقہ سمجھا رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15 اگست 2025 ۔ شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا میں لوسانگ منلم، اپنے شاگردوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی دکانوںکا دورہ بھی کرتے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15اگست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا کے شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں اپنی شاگرد کو باریکی کے ساتھ کپڑے کی کٹائی کرنے کا طریقہ دکھا رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15اگست 2025 ۔ شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا کے شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں لوسانگ منلم، اپنی شاگرد کو تبتی لباس کے لیے کپڑے کا معیار جانچنے کی مشق کروا رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    15گست 2025 ۔ لوسانگ منلم، شی زانگ خود اختیار علاقے کے شہر لہاسا کے شولدو پال روایتی دستکاری سکول میں شاگردوں کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    5جنوری 2025 ،لہاسا میں منعقدہ فیشن کلچر ویک میں ماڈل موسم سرما میں پہنے جانے والے روایتی تبتی لباس زیب تب کیے ہوئے ہے ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)
    5جنوری 2025 ،لہاسا میں منعقدہ فیشن کلچر ویک میں ننھی ماڈلخوبصورت ، چمکیلے روایتی تبتی لباس میں ملبوس ہے ۔ روایتی تبتی ملبوسات نے صدیوں کے ارتقا و ترقی کے بعد بھرپور انداز اور منفرد خصوصیات اپنائی ہیں۔(شنہوا/جی مے دورجے)

    ویڈیوز

    زبان