• صفحہ اول>>دنیا

    یورپ کے متعدد ممالک کو جنگلات کی آگ کی سنگین صورتحال کا سامنا ہے

    (CRI)2025-08-22

     رواں سال کے آغاز سے اسپین، پرتگال سمیت دیگر یورپی ممالک کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے اور قدرتی آفات کی صورت حال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے اور اسپین نے حالیہ دنوں پہلی بار ملک کی تاریخ کے بدترین جنگلی آگ کے بحران سے نمٹنے کے لیے یورپی کمیشن سے امداد کے لیے درخواست کی ہے۔ 19 اگست کو یورپی فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق ، اس سال اسپین کے بہت سے حصوں میں پھیلنے والی جنگلات کی آگ تقریباً 380،000 ہیکٹر تک پھیل چکی ہے۔ یورپی یونین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سروس ایجنسی کے جوائنٹ ریسرچ سینٹر کی جانب سے 19 تاریخ کو جاری کردہ تازہ مانیٹرنگ ڈیٹا کے مطابق، اس سال کے آغاز سے اب تک یورپی یونین میں آگ کا رقبہ تقریباً 895،000 ہیکٹرز رہا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 213،000 ہیکٹر زکے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ اس سال مجموعی طور پر آگ کے 1،736 واقعات کا پتہ چلا ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یورپ کے کچھ حصے گرم اور خشک ہو رہے ہیں، جس کے باعث جنگل کی آگ لگنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان