• صفحہ اول>>دنیا

    اسرائیل کا عارضی طور پر  حماس کی جانب سے قبول کردہ جنگ بندی کے منصوبے کا جواب نہ دینے کا فیصلہ

    (CRI)2025-08-22

    مقامی وقت کے مطابق 20 اگست کو اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ شہر پر حملے کا وقت مختصر کرنے کی ہدایت کی تاکہ حماس کو شکست دی جائے اور اس کے زیر کنٹرول علاقوں پر قبضہ کیا جائے۔ اسی روز آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینئل نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مضافات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور غزہ شہر پر حملے کا پہلا قدم اٹھایاہے۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک افیئرز ڈرمر نے پیرس میں قطر کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل صرف ایک جامع جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے، جس کے مطابق حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی اور غزہ میں قیادت چھوڑنے پر رضامند ہوگی۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے فی الحال حماس کی جانب سے قبول کردہ جنگ بندی کے منصوبے کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان