• صفحہ اول>>سیاست

    چین کے یومِ فتح کی پریڈ   ،  پیپلز ڈیلی آن لائن کے ساتھ  پریڈ کی مشق  اور اس جذبے  کو قریب سے دیکھیے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-22

    22 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)منظم اور طاقتور بہترین انداز میں ہم آہنگ ، میدان میں جوشیلے نعروں کی گونج کے ساتھ ، پیپلز ڈیلی آن لائن آپ کو چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی جنگ میں فتح کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر فوجی پریڈ کی مشق کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس تقریب میں شامل فوجی پرجوش ہیں اور حوصلے کے ساتھ سخت تربیت میں مشغول ہیں ۔ اس سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ ہے ، اس حوالے سے چین بھر میں یادگاری سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ 3 ستمبر کی صبح، بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر پر ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں فوجی پریڈ ہو جائے گی ۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ، جو چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے صدر بھی ہیں، اہم خطاب کریں گے۔

    زبان