22 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چین کے اعلیٰ تعلیمی اداروں نے 2025 کے اکیڈمیشن انتخاب کے لیے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں، کل 639 امیدوار چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (CAS) کے اکیڈمیشن انتخاب کے لیے جبکہ 660 امیدوار چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ (CAE) کے اکیڈمیشن انتخاب کے لیے اہل قرار پائے ہیں۔
اکیڈمیشن کے انتخاب ہر دو سال بعد ہوتے ہیں۔ رواں سال یہ عمل 25 اپریل کو شروع ہوا ۔ امیدواروں کے لیے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کےاکیڈمیشن انتخاب کے لیے اہلیت کے معیار میں اہم سائنسی شراکت، اعلی تعلیمی کارکردگی اور اخلاقی دیانت داری پر پورا اترنا لازمی ہے ۔چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ میں ان امیدواروں کو ترجیح دی جاتی ہے جن کا کام سائنسی و تکنیکی اختراعات کے ذریعے نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی،خاص طور پر قومی اہمیت کے شعبوں، ابھرتے ہوئے تعلیمی مضامین، بین المضامین تعلیم ، بڑے قومی منصوبوں، سائنسی کاموں اور بڑے سائنسی و تکنیکی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو واضح طور پر آگے بڑھاتا ہو۔