22 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)موسمَ خزاں کے آغاز پر ، ڈسٹرکٹ چیاو چھنگ میں 325,000 مو (تقریباً 21,700 ہیکٹر) سرخ مرچ کی فصل چننے کا موسم بھی شروع ہو جاتا ہے ۔ کسان دھوپ والے دنوں کا بھرپور استعمال کر تے ہوئے چنی ہوئی مرچوں کو سورج تلے خشک کرتے ہیں۔ کھیتوں میں بکھری سرخ شعلوں جیسی یہ مرچیں ایک منفرد اور دلکش منظر پیش کرتی ہیں۔
حالیہ برسوں میں، چیاو چھنگ نے اپنی مرچ کی صنعت کو ترقی دیتے ہوئے نئی اقسام اور تکنیکوں کو متعارف کروا یا ہے اور مقامی کسانوں کو اپنے علاقے میں ملازمتیں تلاش کرنے، اپنی آمدن بڑھانے، اور دیہی بحالی میں حصہ ڈالنے کی جانب مائل کیا ہے۔