• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    "ڈونگجی ریسکیو" شمالی امریکہ کے سنیما گھروں میں ریلیز

    (CRI)2025-08-25

    چینی فلم "ڈونگجی ریسکیو" 22 تاریخ کو امریکہ اور کینیڈا سمیت شمالی امریکہ کے سنیما گھروں میں باقاعدہ طور پر ریلیز ہوئی۔ فلم چینی ماہی گیروں کی جانب سے "لسبن مارو" جہاز پر سوار برطانوی جنگی قیدیوں کو اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر بچانے کے حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔کینیڈین ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم انتہائی اہم ہے، جو دوسری جنگ عظیم کی تاریخی سچائی کو ظاہر کرتی ہے، چینی مزاحمتی جذبے کو عیاں کرتی ہے اور لوگوں کو تاریخ یاد رکھنے اور امن سے محبت کرنے پر ابھارتی ہے۔

    کینیڈا کے شہر وینکوور کے ایک سنیما مینیجر کا کہنا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران بہت سے لوگوں نے قربانیاں دیں، میرے پردادا بھی جنگ میں شامل تھے، اس لیے ایسی فلمیں دیکھنا ہمیں بہت اچھا لگتا ہے۔ نئی نسل، جیسے کہ میں، ان سے سیکھ سکتے ہیں، اور حقیقی معنوں میں سمجھ سکتے ہیں کہ اس وقت کیا ہوا اور ہم ان اہم واقعات سے سبق حاصل کر سکتے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان