• صفحہ اول>>چین پاکستان

    توقع ہے کہ چینی ٹیکنالوجی پاکستان کی زرعی ترقی کو فروغ دے گی۔ پاکستانی وزیرِ اعظم

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-25

    25 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)22اگست کو اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت برائے تحفظ خوراک نے " چین میں ہزاروں زرعی ٹیلنٹس کے تربیتی پروگرام " کے دوسرے بیچ کےتقریباً 300 ٹرینیز کے لیے ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ چین کے پاس جدید زراعت کا وسیع تجربہ ہے اور امید ہے کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی پاکستانی زراعت کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ میں مدد فراہم کرے گی۔

    شہباز شریف نے 2024 میں اپنے صوبہِ شائنشی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وہاں پر ینگلنگ ڈیمونسٹریشن زون کی جدید زرعی ٹیکنالوجی سے بے حد متاثر ہوئےاور اسی سے انہیں تحریک ملی کہ چین میں تربیت کے لیے ہزاروں پاکستانی زرعی ہنر مندوں کا انتخاب کیا جائے ، اس تجویز پر چین کی جانب سے بھی مثبت جواب ملا ۔ وزیرِاعظم نے پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور زرعی جدیدیت کے فروغ میں چینی حکومت کی اس بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ زراعت پاکستان کی قومی معیشت کا ایک اہم ستون اور اس کی مستقبل کی ترقی اور خوشحالی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔زرعی شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تیزی لائے گی ۔شہباز شریف نے کہا کہ پہلے بیچ کی چین سے واپسی ہوچکی ہے اور اب یہ تربیت یافتہ افراد پاکستان میں مختلف زرعی شعبوں میں اپنے علم اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہاہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی فولادی دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے تربیت یافتہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی جدید ٹیکنالوجیز کاباریک بینی سے مشاہدہ کریں ، چین پاکستان دوستی کو فروغ دیں اور پاکستان کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تربیت یافتہ افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ قومی ترقی کے ستون اور چین پاکستان دوستی کے پل بنیں گے۔

    دوسرے بیچ میں تربیت کے لیے چین جانے والے زرعی میکانائزیشن انجینئر، مصدق علی کا کہنا تھا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجیز مخصوص اور درست فصلوں کی کاشت کے قابل بناتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ٹیکنالوجیز پاکستان میں زرعی پیداوار ، کسانوں کی آمدن اور دیہی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے کام آئیں گی۔

    ویڈیوز

    زبان