• صفحہ اول>>چین پاکستان

    پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم  "چائنا ایئر" کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-25

    25 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)22 اگست کو اسلام آباد انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز نے ، "شنگھائی تعاون تنظیم "چائنا ایئر: 'شنگھائی سپرٹ کی ترویج " کے موضوع پر 22ویں سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں شریک پاکستانی حکام نے شنگھائی تعاون تنظیم کے گردشی صدر کے طور پر چین کے فعال کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان ،شنگھائی تعاون تنظیم کی طویل مدتی ترقی میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔

    پاکستان کی ایس سی او نیشنل کوآرڈینیٹر، فرحت عائشہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2025 ایس سی او کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس سال چین کی فعال شرکت اور مضبوط شراکت نے اس تنظیم کے کردار کو کثیرالجہتی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر مستحکم کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی طویل مدتی ترقی اور تیانجن سربراہی اجلاس میں پاکستان فعال کردار ادا کرے گا۔

    چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ پاک -چین تعلقات ہمیشہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد رہے ہیں۔ مشترکہ ترقی کے ایک بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے بات چیت ، مساوات اور مشترکہ ترقی کے لیے، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہمیت بڑھ رہی ہے اور یہ امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے لیے پاکستان کے پہلے قومی رابطہ کار ،بابر امین نے کہا کہ وہ ایس سی او تیانجن سربراہی اجلاس کے لیے پر امید ہیں انہوں نے عالمی ترقیاتی اقدامات کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا۔

    ویڈیوز

    زبان