روسی وزارت دفاع نے 25 اگست کو اطلاع دی کہ گزشتہ روز ، روسی فوج نے متعدد سمتوں میں یوکرین میں موجود اہداف پر حملے جاری رکھے اور ڈنپروپیٹروفسک اوبلاست میں ایک بستی کا کنٹرول سنبھالا ۔ اس کے علاوہ روسی فضائیہ، ڈرون حملوں ، راکٹس ، فوجی کارروائیوں اور روسی توپ خانے نے یوکرینی فوج کے 139 علاقوں میں یو اے وی اسمبلی ، اسٹوریج اور لانچ سائٹس ، گولہ بارود کے ڈپو اور دیگر مقامات پر حملے کیے۔ روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کی فوج کے 4 گائیڈڈ ایریل بموں ، 2 امریکی ساختہ "ہائیمرس" راکٹ اور 151 فکسڈ ونگ ڈرون مار گرائے۔
یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے 25 تاریخ کو جنگی صورتحال کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز یوکرین کی فوج نے مختلف سمت سے ہونے والے روسی فوج کے متعدد حملوں کو پسپا کیا اور بڑی تعداد میں روسی اسلحہ اور سازوسامان تباہ کیا ۔ یوکرین کی فضائیہ ، میزائل فورسز اور توپ خانے نے پانچ روسی فوجی اہلکاروں ، ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے مقامات ، 1 کمانڈ پوسٹ ، 1 الیکٹرانک وارفیئر اسٹیشن اور 4 توپ خانوں پر حملہ کیا۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق 24 تاریخ کی شام سات بجے سے روسی فوج نے 104 ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا اور 25 تاریخ کو 8 بجے تک ، یوکرین کی فضائی دفاعی افواج نے شمالی اور مشرقی یوکرین میں ان ڈرونز میں سے 76 ڈرونز کو روکنے یا مار گرانے کا دعوی کیاہے ۔