امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ وہ اس سال یا پھر جلد ہی چین کا دورہ کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ 26 اگست کو، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالےسے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی، تعاون اور باہمی جیت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چین-امریکہ تعلقات کو آگے بڑھاتا ہے، اور ساتھ ہی اپنے اقتدار اعلی، سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرتا ہے۔ چین کو امید ہے کہ امریکہ بھی اسی طرح کے اقدامات کرے گا، تاکہ چین-امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن کیا جائے۔لیڈرشپ ڈپلومیسی چین-امریکہ تعلقات میں انتہائی اہم اور بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ چین اور امریکہ کے رہنما قریبی تعلقات اور رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔