• صفحہ اول>>سیاست

    تائیوان کے ہم وطنوں کو  3 ستمبر کی عظیم الشان تقریب میں مدعو کیا جائے گا ،ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے  دفتر کا بیان

    (CRI)2025-08-28

    27 اگست کو، چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ 3 ستمبر کو بیجنگ میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی جائے گی۔ کیا تائیوان کے لوگوں کو اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا؟

    اس سوال کے جواب میں ترجمان چو فونگ لیان نے کہا کہ رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں3 ستمبر کو، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی اور مرکزی فوجی کمیشن بیجنگ میں ایک عظیم الشان تقریب منعقد کریں گے اور اس میں تائیوان کے ہم وطنوں سمیت معاشرے کے تمام شعبوں کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ ایک شاندار تاریخ ہے جسے پوری قوم نے لکھا ہے۔ تائیوان کےہم وطنوں سمیت تمام چینی لوگوں نے اس مقصد کے لیے بے پناہ قربانیاں اور اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔ امید ہے کہ دونوں کناروں کےعوام تاریخ کو یاد رکھیں گے ، شہداء کی قربانیوں کو تازہ کریں گے ، حب الوطنی کے عظیم جذبے اور عظیم مزاحمتی جذبے کو فروغ دیں گے ، تاریخ سے آگے بڑھنے کی حکمت اور طاقت حاصل کریں گے ، متحد ہو کر ملک کی وحدت کے عظیم نصب العین کو آگے بڑھائیں گے اور قومی نشاۃ ثانیہ کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کوشش کریں گے ۔

    زبان