• صفحہ اول>>سیاست

    چین سے "چین-امریکہ-روس سہ فریقی جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرات" میں شامل ہونے کا مطالبہ غیر معقول ہے،  چینی وزارت خارجہ

    (CRI)2025-08-28

    27 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے جوہری تخفیف اسلحہ کے سہ فریقی مذاکرات میں چین کو شامل کرنے کے مطالبے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک کو جوہری تخفیف اسلحہ کے لئے اپنی خصوصی ترجیحی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے پورا کرنا چاہئے، اپنے جوہری ہتھیاروں میں مزید نمایاں کمی کرنی چاہئے، اور مکمل جوہری تخفیف اسلحہ کے حتمی حصول کے لئے حالات پیدا کرنے چاہئیں. چین اور امریکہ کی جوہری طاقتیں ایک ہی درجے پر نہیں ہیں۔ دونوں ممالک کی جوہری پالیسیوں کا اسٹریٹجک سکیورٹی ماحول بھی بالکل مختلف ہے اور چین کو "چین- امریکہ- روس سہ فریقی جوہری تخفیف اسلحہ مذاکرات" میں شامل ہونے کا مطالبہ کرنا نہ تو معقول ہے اور نہ ہی حقیقت پسندانہ ہے۔ چین جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، دفاعی جوہری حکمت عملی پر قائم ہے، ہمیشہ قومی سلامتی کے لیے درکار کم ترین سطح پر اپنی جوہری قوت کو برقرار رکھتا ہے، اور کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ چین کی جوہری قوت اور جوہری پالیسی کا عالمی امن میں ایک اہم کردار ہے۔

    زبان