28 تاریخ کی صبح، جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی یاد میں سرگرمی سے متعلق نیوز سینٹر نے اپنی پہلی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ نیوز سینٹر کی سربراہ شو شیاؤ لی نے بتایا ہے کہ اس یادگاری تقریب کا موضوع : "تاریخ کو یاد رکھنا، شہداء کی یاد کو تازہ کرنا، امن کی قدر کرنا اور مستقبل کی تخلیق کرنا"ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور سٹیٹ افیئر کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان سمیت 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ چینی حکومت کی دعوت پرمتعدد ممالک کی پارلیمنٹ کے اسپیکرز، نائب وزیراعظم، اعلیٰ سطح کے نمائندے، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور سابق سیاسی رہنما اور روس، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت 14 ممالک سے 50 دوستوں یا ان کے خاندان کے افراد بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔