چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے 28 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے بین الاقوامی تجارتی مذاکراتی نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چھینگ گانگ نے ایک وفد کی ہمراہ 24 سے 27 اگست تک کینیڈا کا دورہ کیا،اور چین-کینیڈا اقتصادی وتجارتی کمیٹی کی مشترکہ صدارت کی۔ اس کے بعد چینی مذاکرتی وفد متعلقہ امریکی حکام سے ملاقات کے لیے امریکی شہر واشنگٹن جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کر اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار کو بروئے کارلاتے ہوئے،مساوات پر مبنی مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے،اور باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کی صحتمندانہ ،مستحکم اور پائیدار ترقی کے مشترکہ تحفظ کا خواہاں ہے۔