• صفحہ اول>>سیاست

    30 یورپی ممالک کے تقریباً 50 رہنماؤں سمیت اہم بین الاقوامی شخصیات کی  چینی یادگاری تقریب میں شرکت کی تصدیق

    (CRI)2025-08-29

    28 اگست کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران بہت سے یورپی ممالک اور دوستوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ کے لیے قیمتی انسانی اور مالی مدد فراہم کی اور کچھ نے تو اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ان کے یہ عظیم کارنامے چینی عوام کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک 30 یورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 رہنماؤں، سابق اعلی سیاسی شخصیات، اعلیٰ حکام،چین میں تعینات سفارتکاروں اور دوست شخصیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ چین کی اس یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے، جو مشترکہ طور پر تاریخی یادوں کے تحفظ اور امن و انصاف کے دفاع کی خواہش اور عزم کی عکاسی ہے۔

    زبان