• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ سے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

    (CRI)2025-08-31
    شی جن پھنگ سے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

    30 اگست کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئےچین کے شہر تھیان جن میں موجود اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر عالمی برادری کی جانب سے کیا جانے والا سب سے اہم فیصلہ اقوام متحدہ کا قیام تھا۔ رواں سال فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ تاریخ ہمیں سکھاتی ہے کہ کثیرالجہتی، یکجہتی اور تعاون عالمی مسائل کا صحیح جواب ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کیا ہے۔چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی امور میں مرکزی کردار ادا کرنے میں اقوام متحدہ کی حمایت کرتا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا اور دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر ایک بہتر مستقبل تشکیل دینے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی طویل مدتی اور مضبوط حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے بین الاقوامی قوانین کا تحفظ کرنے اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، اور کثیر الجہتی کے دفاع کا مضبوط ستون بن گیا ہے۔ اقوام متحدہ چین کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانےکے لئے تیار ہے تاکہ اقوام متحدہ کےمنشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھا جائے، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا دفاع کیا جائے اور دنیا کی کثیر الجہتی ، ترقی پذیر ممالک کی نمائندگی اور بین الاقوامی معاملات میں اقوام متحدہ کے مزید زیادہ کردار کو بڑھایا جا سکے۔

    زبان