• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور میانمار کے قائم مقام صدر من آنگ ہلائینگ کے درمیان ملاقات

    (CRI)2025-08-31
    شی جن پھنگ اور میانمار کے قائم مقام صدر من آنگ ہلائینگ کے درمیان ملاقات

    30 اگست کی سہ پہر چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود میانمار کے قائم مقام صدر من آنگ ہلائینگ نے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ میانمار فسطائیت مخالف عالمی جنگ کے مشرقی میدان جنگ کا ایک اہم حصہ ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کا اہم ڈائیلاگ پارٹنر بھی ہے۔ فریقین کو چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں تیزی لانی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جا سکیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین میانمار کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کرے۔ فریقین کو اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے سرحد پار جرائم کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے اور چین میانمار سرحدی علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا چاہیے۔ میانمار کے قائم مقام صدر من آنگ ہلائینگ نے کہا کہ چین ہمیشہ میانمار کا اچھا ہمسایہ اور دوست رہا ہے۔ میانمار ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل کرے گا اور اعلیٰ معیار کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

    زبان