31 اگست کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور بیلاروس کے درمیان ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری اعلیٰ سطح پر ترقی کر رہی ہے ، اور دونوں فریقوں کو مرکزی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھنی چاہئے۔ ہمیں اعلی معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر "بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر ، ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کی مضبوطی، اور تعاون کے نئے امکانات کی جستجو جاری رکھنی چاہیئے.ان کا کہنا تھا کہ ہمیں شنگھائی تعاون تنظیم، برکس سمیت دیگر کثیر الجہتی میکانزم کے تحت مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جاسکے۔ لوکاشینکو نے کہا کہ کوئی بھی طاقت چین کی ترقی اور احیاء کو نہیں روک سکتی۔ بیلاروس چین کا ہمہ موسمی شراکت دار اور ہمیشہ قابل اعتماد دوست ہے۔ بیلاروس تمام شعبوں میں چین کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔