30 اگست کی شام چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود قازقستان کے صدر قاسم جمروت توکائیف کے درمیان ملاقات ہوئی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور قازقستان ایک دوسرے کے لئے قابل اعتماد اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ فریقین کو ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید مربوط کرنا چاہئے اور مزید مشترکہ مفادات اور تعاون کے نئے امکانات کی جستجو کرتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو گہرا کرنا چاہئے تاکہ مشترکہ طور پر زیادہ منصفانہ اور معقول سمت میں بین الاقوامی نظام کی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ توکائیف نے کہا کہ چینی عوام نے فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح میں اہم تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ قازقستان چین تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں ہیں۔ قازقستان چین کے ساتھ عملی تعاون کو گہرا کرنے،افرادی و ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔