31 اگست کی صبح چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجودمالدیپ کے صدر محمد معیزو کے درمیان ملاقات ہوئی۔
شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ چین قومی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے اور اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ تلاش کرنے میں مالدیپ کی حمایت جاری رکھے گا ۔چین مالدیپ کے ساتھ سیاسی جماعتوں، مقننہ، حکومتوں سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ تزویراتی مفادات اور بین الاقوامی عدل و انصاف کا تحفظ جاری رکھنے کا خواہاں ہیں۔صدر معیزو نے کہا کہ مالدیپ ملک کی اقتصادی ترقی اور عوام کے ذریعہ معاش کے لئے طویل مدتی مدد پر چین کا شکر گزار ہے۔ مالدیپ ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، ہاؤسنگ اور تعمیرات، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے، شنگھائی تعاون تنظیم جیسے کثیر الجہتی میکانزم میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ مالدیپ چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ۔