• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ سے آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشین یان کی ملاقات

    (CRI)2025-08-31
    شی جن پھنگ سے آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشین یان کی ملاقات

    31 اگست کی صبح ، چینی صدر شی جن پھنگ سے2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود آرمینیا کے وزیر اعظم نیکول پشین یان نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے چین اور آرمینیا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کا اعلان کیا۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور آرمینیا کے درمیان دوستی وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے۔ فریقین کو مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے حامل"بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کرنی چاہئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم میں آرمینیا کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے اور حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے کے لئے آرمینیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پشین یان نے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام سے آرمینیا چین تعلقات کو اعلیٰ سطح پر فروغ ملے گا۔ آرمینیا ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعاون کو وسعت دینے، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی تعاون برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    زبان