• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات

    (CRI)2025-08-31
    شی جن پھنگ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات

    31 اگست کی صبح ، چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور آذربائیجان اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور باہمی فائدہ مند تعاون نے ثمر آور نتائج فراہم کیے ہیں۔ چین آذربائیجان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے لیے جیت۔جیت ترقی کے ایک نئے مستقبل کو مشترکہ طور پر تشکیل دینے کا خواہاں ہے۔ چین آذربائیجان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے آذربائیجان کے ساتھ کثیر الجہتی ہم آہنگی کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔ علیوف نے کہا کہ آذربائیجان ایک چین کے اصول کی پختہ حمایت کرتا ہے، "تائیوان کی علیحدگی" کی مخالفت کرتا ہے، اور اس خطے اور دنیا میں امن اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت چین کے ساتھ تعاون گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔

    زبان