یکم ستمبر کو شائع ہونے والے "چھیو شی" میگزین کے 17 ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا،جس کا عنوان ہے "مزاحمتی جنگ کے عظیم جذبے کو فروغ دیتے ہوئے چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی جانب بہادری سے آگے بڑھیں"۔ یہ مضمون جولائی 2014 سے مئی 2025 تک شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ جدید دور میں غیر ملکی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی سب سے طویل، سب سے بڑی اور سب سے زیادہ قربانیوں کی حامل قومی آزادی کی جدوجہد ثابت ہوئی اور یہ مکمل فتح حاصل کرنے والی قومی آزادی کی پہلی جدوجہد بھی تھی۔ اس جنگ کی عظیم فتح نے دنیا میں ایک بڑی طاقت کے طور پر چین کے مقام کو دوبارہ قائم کیا۔ یہ عظیم فتح ،چینی قوم کے لئے جدید دور میں گہرے بحران کا شکار ہونے سے عظیم نشاۃ ثانیہ کی طرف ایک تاریخی موڑ ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا اس سلسلے میں ستون کا کردار اس جنگ میں فتح کی کلید تھا۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی عوام نے بڑی قومی قربانیوں کے ساتھ فسطائیت مخالف عالمی جنگ کا مرکزی مشرقی میدان جنگ سنبھالا اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کے لئے تاریخی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ایسی کوئی بھی قوت جو جارحیت کی تاریخ کو مسترد ، مسخ یا یہاں تک کہ اس کو خوبصورت بنانا چاہتی ہے، چینی عوام اور تمام ممالک کے عوام اس کی شدید مخالفت کریں گے۔ہم جنگ مزاحمت کے عظیم جذبے کو فروغ دیتے ہوئے حتمی فتح تک چینی قوم کے عظیم احیاء کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔