• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور  بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے درمیان ملاقات

    (CRI)2025-08-31
    شی جن پھنگ اور  بھارتی وزیراعظم  نریندر مودی کے درمیان ملاقات

    31 اگست کی دوپہر ، چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال کازان میں دونوں رہنماوں کے درمیان کامیاب ملاقات کے بعد سے چین۔بھارت تعلقات میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھے ہمسایوں، دوستوں اور شراکت داروں کے طور پر ایک دوسرے کو کامیاب بنانے کے لئے کام کرنا چین اور بھارت دونوں کے لئے درست انتخاب ہونا چاہئے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو چین بھارت تعلقات کو تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنا اور سنبھالنا چاہئے۔ حریف کے بجائے شراکت دار اور خطرے کے بجائے باہمی ترقی کے مواقع کی عمومی سمت پر قائم رہتے ہوئے ، چین اور بھارت کے تعلقات مستحکم اور دور رس ہوسکتے ہیں۔فریقین کو سرحدی علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور سرحدی مسئلے کو مجموعی طور پر چین۔بھارت تعلقات کی وضاحت کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

    مودی نے کہا کہ بھارت اور چین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں، اتفاق رائے اختلافات سے کہیں زیادہ ہے اور بھارت دوطرفہ تعلقات کو طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھنے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ بھارت، چین کے ساتھ سرحدی مسئلے کا منصفانہ، معقول اور باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کا خواہاں ہے۔بھارت اور چین کے تعلقات تیسرے فریق سے متاثر نہیں ہوں گے اور دونوں فریق بین الاقوامی امور میں کثیر الجہتی کی قوت کو مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

    زبان