• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ اور  کرغیز صدر صدیر جاپاروف کے درمیان ملاقات

    (CRI)2025-08-31
    شی جن پھنگ اور  کرغیز صدر صدیر جاپاروف کے درمیان ملاقات

    31اگست کی صبح ، چینی صدر شی جن پھنگ اور 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لئے چین کے شہر تھیان جن میں موجود کرغیز صدر صدیر جاپاروف کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    اس موقع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھنے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے، قومی جدیدکاری اور قومی احیاء کی راہ پر ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کا خواہاں ہے تاکہ چین کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالنے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں کرغزستان کے مزید اہم کردار میں کرغزستان کی حمایت کرے گا۔ جاپاروف نے کہا کہ چین کرغزستان کا اچھا ہمسایہ اور دوست ہے۔ تائیوان جیسے چین کے مرکزی مفادات سے متعلق معاملات پر کرغزستان چین کے موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ کرغزستان شنگھائی تعاون تنظیم کی نئی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرغزستان چین کی جانب سے پیش کردہ تین گلوبل انیشی ایٹوز کو سراہتا ہے اور ان کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی عدل و انصاف کے مشترکہ تحفظ کے لیے چین کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے۔

    زبان