31 اگست کو ، چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلا ہےکہ اگست میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 49.4 فیصد رہا ، جو جولائی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ مینوفیکچرنگ مارکیٹ کی طلب میں ماہانہ بنیادوں پر قدرے بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اگست میں پروڈکشن انڈیکس 50.8 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ مینوفیکچرنگ کی پیداواری اور کاروباری سرگرمیوں کا متوقع انڈیکس جولائی کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 53.7 فیصد تک جا پہنچا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ مارکیٹ کی توقعات میں اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ کا اعتماد اچھا ہے۔ دوسری جانب اگست میں نان مینوفیکچرنگ بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس 50.3 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ ان میں سروس انڈسٹری کا کاروباری سرگرمی انڈیکس 50.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور یہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔