31 اگست کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات کے پریس سینٹر کے زیر اہتمام تیسری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس کے مطابق ، چین کے"14 ویں پانچ سالہ منصوبے" کی مدت کے دوران ، ملک میں مزاحمتی جنگ کے 15 میموریل ہالز کی تعمیرنو ، تزئین و آرائش اور توسیع کی گئی ، 68 میموریل ہالز کو اپ گریڈ کیا گیا ، اور بنیادی طور پر میموریل ہال کا نظام قائم ہو گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق چین نے جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ مزاحمت کی یادگاری سہولیات اور آثار کے چار بیچوں میں کل 294 مقامات اور جنگ مزاحمت کے نامور شہداء اور بہادر گروہوں کے کل 1128 ناموں کا اعلان کیا ہے. شہدا کے قبرستانوں کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی تجدید کے لیے کل 270 ملین یوان کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور مزاحمتی جنگ کے شہداء کی یادگار کی 43 سہولیات کی تعمیر کی گئی۔ ملک بھر میں کاؤنٹی سطح سے نیچے شہداء کی یادگار ی سہولیات کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا اور 77،000 سے زیادہ بکھرے ہوئے شہداء کے مقبروں کو شہداء کے قبرستان میں منتقل کیا گیا ہے۔چین میں ہر سال جاپانی جارحیت مخالف جنگ کے موضوع پر اوسطاً 500 سے زیادہ نمائشیں منعقد کی جاتی ہیں اور 60 ملین سے زیادہ افراد مزاحمتی جنگ کے مقامات اور میموریل ہالز کا دورہ کرتے ہیں۔