• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات

    (CRI)2025-08-31
    شی جن پھنگ سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات

    31 اگست کی سہ پہر ،چینی صدر شی جن پھنگ سے 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے تھیان جن میں موجود ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کی ۔

    شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ترکیہ کے تعلقات میں اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھنا دونوں ممالک کے بنیادی مفاد اور گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات میں ہے۔ آئندہ سال چین اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانا چاہیے۔ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے ، کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور مشترکہ طور پر عالمی عدل و انصاف کا تحفظ کرنا چاہیے ۔

    اردوان نے کہا کہ ترکیہ ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند رہے گا۔ ترکیہ علاقائی اور عالمی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ترکیہ مشرق وسطیٰ کے معاملے پر چین کے غیر جانبدارانہ موقف کو سراہتا ہے اور بین الاقوامی عدل و انصاف کے تحفظ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

    زبان