روسی صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے 31 اگست کو تھیانجن میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فاشزم کے خلاف فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والے دو ممالک کے طور پر روس اور چین تاریخی یادوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔رواں سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے روس کا سرکاری دورہ کیا اور سوویت یونین کی حب الوطنی کی عظیم جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دمتری پیسکوف نے کہا کہ اس اہم تاریخی واقعے کے موقع پر باہمی دوروں سے یہ ثابت ہوا کہ دونوں ممالک تاریخی یادوں کے تحفظ کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کی جانب سے تاریخ کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر پیوٹن متعدد دنوں پر محیط بین الاقوامی دورے کم ہی کرتے ہیں، اور یہاں تک کہ ان کے اندرون ملک معائنے بھی مختصر ہوتے ہیں، لیکن چین کا یہ دورہ تقریباً چار دن کا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین صدر پیوٹن کو گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔