• صفحہ اول>>سیاست

    شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا تھیانجن اعلامیہ جاری

    (CRI)2025-09-01

    یکم ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا 25 واں اجلاس چین کے شہر تھیانجن میں منعقد ہوا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے تھیانجن اعلامیے پر دستخط کئے اور اسے جاری کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی آئندہ 10 سال (2026-2035) کی ترقیاتی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ پر بیان ، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی حمایت پر بیان اور سیکیورٹی، معیشت، ثقافتی تعاون اور تنظیمی تعمیر کو مضبوط بنانے سمیت24 نتائج پر مبنی دستاویزات جاری کی گئیں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے سلامتی کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایس سی او جامع مرکز، بین الاقوامی منظم جرائم مخالف مرکز، انفارمیشن سیکورٹی سینٹر اور انسداد منشیات کے مرکز کی نقاب کشائی کا مشاہدہ کیا۔ اجلاس میں لاؤس کی ایس سی او کے ڈائیلاگ پارنٹر کے طور پر منظوری پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کرغزستان 2025-2026 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

    زبان