چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کے موسم گرما میں چین کا مجموعی فلم باکس آفس 11.966 ارب یوآن رہا اور فلم بینوں کی تعداد 321 ملین رہی، جو بالترتیب 2.76 فیصد اور 12.75 فیصد اضافہ ہے۔ چینی فلموں کا مجموعی باکس آفس میں تناسب 76.21 فیصد رہا۔ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم "ڈیڈ ٹو رائٹس" نے 2.89 بلین یوآن کا باکس آفس ریونیو حاصل کیا۔
اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور فلمیں "ڈیڈ ٹو رائٹس"، "ڈونگجی ریسکیو" اور "ماونٹینز اینڈ ریورز بیرنگ وٹنس" حقیقی تاریخی واقعات پر مبنی ہیں جو چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کی تاریخ ایک منفرد نقطہ نظر سے پیش کرتی ہیں ۔