یکم ستمبر کی سہ پہر تھیان جن میں "شنگھائی تعاون تنظیم پلس" کا اجلاس منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ آج علی الصبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک ہے۔ہم ایک ساتھ ملکر جاں بحق افراد کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کر تے ہیں، متاثرین کے اہل خانہ اور آفت زدہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور افغان حکومت اور عوام کے لیے مشکلات پر جلد قابو پانے اور اُن کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہیں۔