3 ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اسی روز صبح 9 بجے بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر پر تقریبِ یادگار منعقد کی جائے گی ۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ اس موقع پر ایک اہم خطاب کریں گے اور فوجی پریڈ کا معائنہ کریں گے۔ اسی روز شام 8 بجے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ثقافتی شام "انصاف کی فتح یقینی ہے" منعقد ہوگی ، جس میں شی جن پھنگ اور دیگر نمایاں شخصیات شرکت کریں گی ۔ چائنا میڈیا گروپ یہ تقریب براہ راست نشر کرے گا۔