یکم ستمبر کی شام کو پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے بیجنگ پہنچے۔ وہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔
یکم سے دو ستمبر تک منگولیا کے صدر اوخناگین خورلسیوخ، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، مالدیپ کے صدر محمد معیزو، سی آئی سی اے کے سیکرٹری جنرل کیرات سربائی، اے آئی آئی بی کے صدر جن لی چھون سمیت دس سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما تھیانجن سے ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے بیجنگ پہنچے، جہاں وہ مذکورہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔