دوسری جنگ عظیم کے دوران ، جاپانی افواج نے چین میں متعدد جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ، جس سے چینی عوام کا بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا اور انھیں شدید اذیت سے گزرنا پڑا۔ تاہم، کچھ جاپانی سیاستدانوں نے طویل عرصے سے تاریخ کو مسخ کرنے اور جنگی جرائم کی تردید کرنے کی کوشش کی ہے. یکم ستمبر کو دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے متاثرین کے سوگوار خاندانوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے ٹوکیو میں جاپانی وزارت خارجہ کو ایک شکایت پیش کی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جاپانی حکومت چینی عوام اور جارحیت کی جنگ کے متاثرین سے باضابطہ طور پر معافی مانگے۔