• صفحہ اول>>سیاست

    بیجنگ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے ازبکستان کے صدر شوکت میرضیاوف سے ملاقات کی​

    (CRI)2025-09-02
    بیجنگ میں صدر مملکت شی جن پھنگ نے ازبکستان کے صدر شوکت میرضیاوف سے ملاقات کی​

    2 ستمبر کی صبح،چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 2025 شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ازبکستان کے صدر شوکت میرضیاوف سے ملاقات کی۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ازبکستان دوستانہ پڑوسی اور نئے دور کے ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ چین ازبکستان کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور ازبکستان کے ساتھ مل کر ترقیاتی مقاصد کی ہم آہنگی کو تیز کرنے، چین-کرغیزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کی تعمیر کو فروغ دینے، مشترکہ سائنسی تحقیق، سبز توانائی، صحت ، ایمرجنسی مینجمنٹ، مصنوعی ذہانت، غربت میں کمی جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، نیز ثقافتی، تعلیمی، سیاحتی اور عوامی سطح کے تبادلوں کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں فریقوں کو سلامتی کے خطرات اور چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا چاہیے۔

    زبان