• صفحہ اول>>سیاست

    شی جن پھنگ سے منگولیا کے صدر  یوخنا گیین خوریلسوخ  کی ملاقات

    (CRI)2025-09-02
    شی جن پھنگ سے منگولیا کے صدر  یوخنا گیین خوریلسوخ  کی ملاقات

    2 ستمبر کی صبح،چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منگولیا کے صدر یوخنا گیین خوریلسوخ سے ملاقات کی،منگولیا کے صد اس وقت 2025 شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں یاد منانے کی تقریب میں شرکت کے لئے چین میں موجود ہیں۔

    شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور منگولیا پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے دوست ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو گہرا کیا گیا ہے اور کئی اہم منصوبوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

    شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقوں کو دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کی نگہداشت کرنی چاہیے،ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو بڑھانا چاہیے اور اپنی اپنی جدیدکاریوں کو عملی جامہ پہنانے کی راہ پر مل کر کام کرنا چاہئے۔

    یوخنا گیین خوریلسوخ نے کہا کہ چین کے ساتھ مستقل خوشگوار ہمسائگی ، دوستی اور پائیدار باہمی فائدہ مند تعاون کرنا منگولیا کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔ منگولیا ایک چین کے اصول پر کاربند رہے گااور تائیوان، شی زانگ، سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کے موقف کی بھرپور حمایت کرے گا۔منگولیا ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی میدان میں چین کی حمایت اور قریبی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

    زبان