• صفحہ اول>>سیاست

    چین میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار یادگاری تقریب کا انعقاد

    (CRI)2025-09-03
    چین میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار یادگاری تقریب کا انعقاد

    3 ستمبر کی صبح 9 بجے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار یادگاری تقریب چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا اور پریڈ کا معائنہ کیا۔

    تقریب کا موضوع "تاریخ کو یاد رکھنا، شہداء کی یاد کو تازہ کرنا، امن کی قدر کرنا اور مستقبل کی تعمیرکرنا" ہے۔

    چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت نے اس یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ چینی حکومت کی دعوت پر دیگر ممالک کے پارلیمنٹ کے اسپیکرز، نائب وزراء اعظم، اعلیٰ سطح کے نمائندوں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور سابق معززین نے اس یادگاری تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ چین میں غیر ملکی سفارتکاروں، ملٹری اتاشیوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ روس، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت 14 ممالک کے 50 دوستوں یا ان کے خاندان کے افراد کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔

    80 سال قبل 14 سال کی کٹھن جدوجہد کے بعد چینی قوم نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمتی جنگ میں عظیم فتح حاصل کی اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں مکمل فتح کا اعلان کیا۔دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ سب سے پہلے شروع ہوئی اور سب سے طویل عرصے تک جاری رہی ، جس نے عظیم قومی قربانیوں کے ساتھ عالمی فسطائیت مخالف جنگ میں مرکزی مشرقی محاذ پر اہم کردار ادا کیا اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح میں تاریخی خدمات سرانجام دیں۔

    زبان