• صفحہ اول>>سیاست

    جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ میں شاندار استقبالیہ کا انعقاد

    (CRI)2025-09-03

    جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 3 تاریخ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے استقبالیہ کی صدارت کی جبکہ چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، دینگ شوئی شیانگ، لی شی اور ہان زنگ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے استقبالیہ میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔

    شی جن پھنگ نے کہا کہ 80 سال قبل 14 سال کی خونریز جدوجہد کے بعد چینی عوام نے جاپانی فوجی حملہ آوروں کو مکمل طور پر شکست دی اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ میں مکمل فتح کا اعلان کیا۔ یہ چینی قوم کے لئے ایک تاریخی موڑ ہے جو ایک گہرے بحران سے جدید دور میں عظیم احیاء کی سمت متعین کرتا ہے ، اور یہ پوری دنیا کی ترقی میں ایک اہم موڑ بھی ہے۔ شی جن پھنگ نے زور دے کر کہا کہ ایک لمحے کی مضبوطی اور کمزوری کا انحصار طاقت پر ہوتا ہے جبکہ ہزاروں سال کی فتح یا شکست انصاف پر منحصر ہوتی ہے۔بنی نوع انسان کو ایک دوسرے سے ہم آہنگی سے رہنا چاہئے اور کبھی بھی جنگل کے قانون کی جانب واپس نہیں جانا چاہئے۔ چینی طرز کی جدیدکاری پرامن ترقی کی راہ پر جدیدکاری ہے اور چین ہمیشہ دنیا میں امن، استحکام اور ترقی کی قوت رہے گا۔ مجھے امید ہے کہ تمام ممالک تاریخ سے سیکھیں گے اور مشترکہ طور پر بنی نوع انسان کے لئے ایک بہتر مستقبل تخلیق کریں گے۔

    استقبالیہ میں شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے "تاریخ سے سیکھنا اور مستقبل کی مشترکہ تخلیق" کے موضوع پر ایک ثقافتی تقریب بھی دیکھی۔ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر غیر ملکی رہنماؤں، متعلقہ ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، اور مختلف ممالک کے سفیروں سمیت دیگر مہمانوں نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔

    زبان